ترکیہ خبر

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لبنانی آرمی چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لبنانی آرمی چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی( ترکیہ خبر) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی آرمی چیف جنرل روڈولف ہیکل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لبنانی آرمی چیف کی آمد پر انہیں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقات میں خطے میں سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون کے فروغ، اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور لبنان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔لبنانی آرمی چیف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تربیتی مہارت اور عالمی امن مشنز میں کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فوجی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جائے گا۔