ترکیہ خبر

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر بات چیت

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر بات چیت

 اسلام آباد( ترکیہ خبر)ایران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور کشیدگی میں کمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی حکام کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام، سیکیورٹی صورتحال اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں تہران کے دورے پر ہیں۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی جنگ بندی تجاویز پر ایران کے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں اور امریکا ایران مذاکرات سے متعلق مختلف اہم ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔