فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

راولپنڈی( تر کیہ خبر) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے معاملات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی تعاون سمیت اہم امور زیرِ بحث آئیں گے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کے ساتھ دفاعی شعبے میں بھی قریبی تعاون موجود ہے۔دونوں ممالک کے باہمی روابط کے علاوہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.