بھارت میں طالبات کی تلاشی کا معاملہ، خاتون ٹیچر معطل

بھارت میں طالبات کی تلاشی کا معاملہ، خاتون ٹیچر معطل

راجستھان( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے سوائی مادھوپور کے ایک سرکاری اسکول میں طالبات کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے پر خاتون ٹیچر کو معطل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ٹیچر نے اپنے ایک ہزار روپے گم ہونے کے بعد نویں اور گیارہویں جماعت کی طالبات کی تلاشی لی۔ الزام ہے کہ اس دوران طالبات کے کپڑے بھی اتروائے گئے۔واقعے کے بعد طالبات کے والدین نے احتجاج کیا اور اسکول کا مرکزی گیٹ بند کر دیا۔ والدین نے الزام عائد کیا کہ طالبات کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا۔محکمہ تعلیم کی تحقیقات کے بعد ہندی کی سینئر ٹیچر سرسوتی مینا کو معطل کر دیا گیا، جبکہ اسکول کی پرنسپل کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کرنے کے لیے خط جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب خاتون ٹیچر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایک ہزار روپے غائب ہونے پر صرف طالبات سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبات کو کپڑے اتارنے پر مجبور کرنے کا الزام درست نہیں، انہوں نے بطور خاتون ٹیچر صرف معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.