ایران پر امریکی حملے جوابی کارروائی تھے، سابق پینٹاگون عہدیدار

ایران پر امریکی حملے جوابی کارروائی تھے، سابق پینٹاگون عہدیدار

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے سابق عہدیدار ڈیوڈ ڈیس روشز نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ امریکی حملے ایرانی اقدامات کے جواب میں کیے گئے۔پینٹاگون میں نیٹو آپریشنز کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ ڈیس روشز کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا نے ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے اور ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں نرمی کے اپنے وعدوں پر عمل کیا۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ایران کی ذمہ داری تھی کہ وہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ڈیوڈ ڈیس روشز کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے بحری جہازوں کو نشانہ بنانا مفاہمتی یادداشت کی شرائط سے انحراف اور نئی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بقول یہ صورتحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ناقابل قبول تھی، جس کے باعث امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.