اردوان اور ٹرمپ کا رابطہ، ایران اور غزہ سمیت دفاعی معاہدوں پر گفتگو
انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، ایران اور غزہ کی صورتحال سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک ایوان صدر کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ ایران کے مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری ہے، جبکہ ترکی سفارت کاری کے ذریعے بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ترک صدر نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد ہونا تھا، لیکن اسرائیل اس دوران فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔