الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی تفصیلات طلب کرلیں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد( تر کیہ خبر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور انہیں 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مالی سال 2025-26 کے اکاؤنٹس فارم-ڈی کے ذریعے جمع کروائے جائیں گے۔ سیاسی جماعتوں کو گوشواروں کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تصدیق شدہ آڈٹ رپورٹ بھی لازمی فراہم کرنا ہوگی۔ای سی پی نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ ممنوعہ فنڈنگ حاصل نہ کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائیں گے۔ فارم-ڈی میں کسی قسم کی کٹائی یا تبدیلی قابل قبول نہیں ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کو یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی بینک اسٹیٹمنٹس بھی مالی گوشواروں کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔ای سی پی نے واضح کیا کہ مالی تفصیلات صرف سیکرٹری الیکشن کمیشن کے دفتر میں ذاتی طور پر جمع کرائی جائیں گی، جبکہ ڈاک، فیکس یا کوریئر کے ذریعے بھیجے گئے فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.