نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 1050 اور لاپتا افراد 4 ہزار ہوگئے

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 1050 اور لاپتا افراد 4 ہزار ہوگئے

نیپال( مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1050 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ تقریباً 4 ہزار افراد تاحال لاپتا ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امدادی کارکنوں نے لاپتا افراد تک رسائی کے لیے بھاری مشینری، ہیلی کاپٹروں اور کھدائی کرنے والی مشینوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔چین، بھارت اور نیپال کی خصوصی امدادی ٹیموں نے دور دراز علاقوں تک پہنچنے کے لیے عارضی پل تعمیر کیے ہیں، جبکہ کھدائی کرنے والی مشینوں کی مدد سے سرنگوں میں پھنسے تقریباً 300 مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ 26 اگست کو گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد برف، چٹانوں اور کیچڑ پر مشتمل ایک انتہائی بڑا ریلا نیپال اور چین کے سرحدی علاقے میں داخل ہوا تھا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔نیپال کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق تباہ شدہ پن بجلی گھروں میں کم از کم 639 افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق تقریباً 4 ہزار افراد لاپتا ہیں، جن میں 583 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.