نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 469 تک پہنچ گئیں

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 469 تک پہنچ گئیں

نیپال( مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، جبکہ سیکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ تازہ رپورٹس کے مطابق نیپال اور پڑوسی تبت میں مجموعی طور پر تقریباً ایک ہزار افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔نیپالی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے فی الحال کسی دوسرے ملک کی مدد درکار نہیں۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے تعاون کی پیشکش فطری امر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نیپال کی سکیورٹی ایجنسیاں سرچ اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ 26 اگست کو نیپال اور تبت کی سرحدی علاقے میں شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ تباہی کے بعد بڑی تعداد میں مقامی افراد، سیاح اور دیگر افراد لاپتا ہوئے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.