نئے صوبوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، پنجاب میں 10 صوبوں کی تجویز

نئے صوبوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، پنجاب میں 10 صوبوں کی تجویز

رحیم یار خان ( تر کیہ خبر) ملک کے مختلف شہروں میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی آواز مزید بلند ہونے لگی ہے، کسانوں، تاجروں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہتر طرز حکمرانی اور پائیدار ترقی کیلئے نئے صوبوں کو ضروری قرار دے دیا۔رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان کے کسانوں کو انصاف، تعلیم اور اپنے مسائل کے حل کیلئے لاہور کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ موجودہ نظام مفلوج ہوچکا ہے، مسائل کے حل کیلئے پنجاب میں کم از کم 6 سے 10 صوبے بنائے جانے چاہییں۔ ان کے مطابق صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کا حصہ 35 فیصد بنتا ہے، لیکن اسے صرف 12 فیصد حصہ دیا جارہا ہے۔دوسری جانب حسن ابدال کے شہریوں نے بھی بہتر حکمرانی، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے نئے صوبوں کا مطالبہ کیا ہے۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور ملک کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے مواقع یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہوگیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو بااختیار بنانے کیلئے نئے صوبوں کے ساتھ مؤثر اور بااختیار بلدیاتی نظام بھی قائم کیا جائے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.