ترکیہ خبر

شہریوں کے لیے گھر بیٹھے پاسپورٹ فراہمی کی نئی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ

شہریوں کے لیے گھر بیٹھے پاسپورٹ فراہمی کی نئی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاسپورٹ سروسز کو مزید آسان اور جدید بنانے کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاسپورٹ کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے نئے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس کے تحت شہریوں کے لیے گھر بیٹھے پاسپورٹ وصولی کی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈیجیٹل نظام اور موبائل ایپ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آن لائن درخواست، اس کی ٹریکنگ اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا ادارے کی ترجیح ہے، اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاسپورٹ خدمات کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو تیز، آسان اور شفاف خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔