ترکیہ خبر

دیامر کے تین حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کالعدم

دیامر کے تین حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کالعدم

گلگت( ترکیہ خبر) چیف الیکشن کمشنر نے گلگت بلتستان کے مختلف انتخابی حلقوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلے جاری کر دیے۔دیامر کے تین حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دونوں امیدواروں کی کامیابی برقرار رکھی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت کے خلاف حاجی گلبر کی دوبارہ پولنگ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔نگر ون میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے خلاف ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست رد کر دی گئی۔ اسی طرح غذر میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے نذیر احمد کی جانب سے دائر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی نامنظور کر دی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے گلگت تین کے حلقے میں آزاد امیدوار کی کامیابی برقرار رکھنے کا بھی حکم جاری کر دیا۔