کانگو میں ہولناک آتشزدگی، 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر
بوکاوو (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں شدید آتشزدگی کے باعث 300 مکانات اور 2 اسکول جل کر تباہ ہوگئے، جبکہ آگ کی زد میں آکر 29 طلبا زندگی کی بازی ہار گئے۔مقامی حکام کے مطابق آگ ایک گھر سے شروع ہوئی اور تیزی سے پھیلتے ہوئے قریبی مکانات اور دونوں اسکولوں تک جا پہنچی۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق طلبا میں 19 طالبات اور 10 طلبا شامل ہیں، جبکہ واقعے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔جاں بحق بچوں کی تدفین کردی گئی، اس موقع پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا رہا اور والدین غم سے نڈھال نظر آئے۔آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مقامی حکام کی تحقیقات جاری ہیں۔