کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد منتقل

کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد منتقل

کراچی ( ترکیہ خبر) سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں سے متعدد افغان باشندوں کو تحویل میں لے کر افغان کیمپ منتقل کر دیا۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 20 افغان باشندوں کو تحویل میں لیا گیا، جنہیں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد افغان کیمپ منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس کی جانب سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 15 افغان باشندوں کو تحویل میں لیا گیا، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد افغان کیمپ منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.