افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور پاکستان کے خلاف سرگرمیوں پر بین الاقوامی سطح پر تشویش

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور پاکستان کے خلاف سرگرمیوں پر بین الاقوامی سطح پر تشویش

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین کے استعمال کے حوالے سے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق مختلف بین الاقوامی حلقوں میں افغانستان میں سرگرم گروہوں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی مبینہ پشت پناہی پر بارہا تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کے مطابق ان گروہوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین سے مبینہ سہولت، بھارتی مالی معاونت اور بعض دیگر انٹیلی جنس ذرائع کی مدد حاصل ہو سکتی ہے۔اسی طرح افغانستان کے لیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنڈسے نے افغان ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، اور افغانستان میں بعض عناصر کو مبینہ طور پر ہتھیاروں اور مالی معاونت کی فراہمی بھی جاری ہے۔یہ تمام بیانات خطے میں سکیورٹی صورتحال اور سرحد پار دہشت گردی کے خدشات کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.