برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش
لندن (مانیٹرنک ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث آ گیا۔برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ قربان حسین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کشی کے خطرے تک پہنچ چکے ہیں۔لارڈ قربان حسین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جینو سائیڈ واچ کی رپورٹ کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا واضح مؤقف پیش کرے۔انہوں نے سوال کیا کہ برطانوی حکومت ان رپورٹس کو کس حد تک سنجیدگی سے لے رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ممکنہ نسل کشی کے خطرے کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟