نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی میڈیا انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے والے اور معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔سی این این نے ٹرنر انٹرپرائزز کے بیان کے حوالے سے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کی موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔ٹیڈ ٹرنر کو جدید ٹی وی صحافت کا بانی اور ایک جرات مند میڈیا شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے 1980 میں دنیا کے پہلے 24 گھنٹے خبروں کے چینل *سی این این* کی بنیاد رکھی، جس نے عالمی نشریاتی صحافت کے انداز کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کر دیا۔اپنے بے باک، غیر روایتی اور منفرد انداز کے باعث وہ میڈیا کی دنیا میں نمایاں حیثیت رکھتے تھے اور انہیں “کیپٹن آؤٹریجس”، “ماؤتھ آف دی ساؤتھ” اور “ٹیریبل ٹیڈ” جیسے القابات سے بھی یاد کیا جاتا تھا۔
سی این این کے بانی اور میڈیا انڈسٹری کے لیجنڈ ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں