ترکیہ خبر

بدخشاں میں وسائل کے تنازع پر جھڑپیں، 2 شہری ہلاک ہونے کا دعویٰ

بدخشاں میں وسائل کے تنازع پر جھڑپیں، 2 شہری ہلاک ہونے کا دعویٰ

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغان انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع ارگو میں وسائل پر قبضے کے تنازع کے باعث طالبان اور مقامی شہریوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب دونوں فریقین کے درمیان مقامی وسائل کے استعمال اور کنٹرول پر اختلافات پیدا ہوئے، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔افغان انٹرنیشنل کے مطابق جھڑپوں کے دوران طالبان فورسز کی فائرنگ سے مبینہ طور پر 2 شہری ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ کشیدگی میں اضافے کے باعث مزید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے طالبان حکام نے بدخشاں میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی ہے۔