کشتواڑ میں بھارتی فوج اور پولیس کے درمیان تصادم

کشتواڑ میں بھارتی فوج اور پولیس کے درمیان تصادم

کشتواڑ( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر مبینہ حملے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔رپورٹس کے مطابق انتہا پسند مودی حکومت کے ناقص کنٹرول اور اندرونی بدانتظامی کے باعث بھارتی فوج کے اہلکار ملک کے اندر بھی جارحانہ رویہ اختیار کرتے دکھائی دیے۔بھارتی اخبار "دی ہندو" کے مطابق کشتواڑ کے علاقے اتھولی میں 17 راشٹریہ رائفلز کے تقریباً 40 مسلح اہلکار پولیس تھانے کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان اہلکاروں نے اسلحہ اور لاٹھیوں سے پولیس سٹیشن میں موجود اہلکاروں پر تشدد کیا اور توڑپھوڑ کی۔پولیس نے اس واقعے کے بعد ایک میجر اور کمانڈنگ آفیسر سمیت متعدد فوجی اہلکاروں کے خلاف اقدامِ قتل اور حملے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق یہ حملہ پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا اور اس کا مقصد ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو نقصان پہنچانا تھا۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور فوج یا نیم فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.