راجستھان میں سی جے پی کارکنوں پر مبینہ حملہ، گاڑیوں کے شیشے توڑنے کا الزام
راجستھان( مانیٹرنگ ڈیسک) کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست میں سرکاری اسکول کے معائنے کے دوران ان پر حملہ کیا گیا اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت کے کارکنوں کو مبینہ طور پر بی جے پی سے وابستہ افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے راجستھان پولیس کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔دوسری جانب بی جے پی نے ان الزامات کی تردید کی ہے، جبکہ مقامی افراد نے بھی واقعے کی پارٹی کی جانب سے بیان کردہ صورتِ حال پر اختلاف کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جے پور کے علاقے رام پورہ کنورپورہ میں سرکاری اسکول کے معائنے کے دوران پیش آیا۔