روس، یوکرین مذاکرات میں سی آئی اے سربراہ کا کردار بڑھانے پر غور
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یورپی ہم منصبوں کو آگاہ کیا ہے کہ واشنگٹن یوکرین میں امن کے لیے جاری مذاکرات میں سی آئی اے کے سربراہ کا کردار بڑھانے پر غور کررہا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی شرکت محدود کیے جانے کا امکان ہے۔تاہم سی آئی اے کی ترجمان لز لائنس نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر یہ تبدیلی نافذ ہوتی ہے تو جان ریٹکلف روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی سفارتی کوششوں میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔