بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کے نزدیک آبنائے ہرمز کے مسئلے کا پائیدار حل صرف امریکا اور ایران کے درمیان مستقل اور جامع جنگ بندی میں موجود ہے۔چینی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے، اور مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل فوری طور پر نتائج نہیں دیتا، تاہم ایک بار بات چیت شروع ہو جائے تو اسے دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے۔چینی وزیر خارجہ کے مطابق بیجنگ خطے میں امن مذاکرات کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
چین کا امریکا اور ایران سے مذاکرات جاری رکھنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں