لاہور( ترکیہ خبر) صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جمہوریت، ترقی اور استحکام کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ انتخابی کامیابی عوامی خدمت، سیاسی بصیرت اور عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں اور امیدواروں کی انتخابی مہم کو بھی سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔ان کے مطابق مسلم لیگی رہنماؤں نے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا، جبکہ قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام جماعتیں مل کر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے تعاون پر مسلم لیگ (ق) ان کی شکر گزار ہے، اور آئندہ بھی سیاسی تعاون کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
چودھری شجاعت کی زرداری اور بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان میں کامیابی پر مبارکباد
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان