برکینا فاسو کی فوجی حکومت کا فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

برکینا فاسو کی فوجی حکومت کا فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

اوگاڈوگو( مانیٹرنگ ڈیسک) برکینا فاسو کی فوجی حکومت نے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ باہمی احترام، خودمختاری اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کے باعث فرانس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔سرکاری بیان میں فرانس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ برکینا فاسو کے خلاف نوآبادیاتی طرزِ عمل اپناتا رہا ہے، ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور بعض ایسے عناصر کی حمایت کرتا ہے جو ملک اور خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہے ہیں۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ سفارتی تعلقات کا خاتمہ ریاستی سطح تک محدود ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور سماجی روابط کو متاثر کرنا نہیں ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.