لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)لندن کے جنوب مغربی علاقے میں برطانوی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ڈیون کے علاقے سورٹن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی مشق میں مصروف تھا۔برطانوی وزارتِ دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ بدھ کی صبح تقریباً چار بجے کے قریب پیش آیا۔برطانوی بحریہ کے ترجمان نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ اہلکاروں کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
برطانوی بحریہ کا تربیتی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تین اہلکار ہلاک
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں