بی ایل اے دہشتگردوں کی مبینہ کارروائیاں، تاوان کے لیے شہریوں کو نشانہ بنانےلگے

بی ایل اے دہشتگردوں کی مبینہ کارروائیاں، تاوان کے لیے شہریوں کو نشانہ بنانےلگے


کو ئٹہ( تر کیہ خبر)سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگرد تاوان کے حصول کے لیے معصوم شہریوں کو اغوا کرنے کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ذرائع کے مطابق 24 جولائی کو کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے کھڈکوچہ سے ایک کوریئر کمپنی کا منی ٹرک دو افراد سمیت اغوا کیا، جبکہ 26 جولائی کو مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر کوریئر کمپنی سے ڈھائی کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے عناصر دہشتگردی کے ساتھ ساتھ بینک ڈکیتیوں، گاڑیاں چھیننے، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔ذرائع کے مطابق ایسی کارروائیاں ایک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک اور دہشتگردی کے لیے مالی وسائل جمع کرنے کے طریقہ کار کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ان واقعات سے سب سے زیادہ نقصان عام بلوچ عوام، مقامی تاجروں اور بلوچستان کے امن و استحکام کو پہنچ رہا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ بی ایل اے کی اس نوعیت کی کارروائیوں کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا اور امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.