اسلام آباد( ترکیہ خبر)پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں رہنما مختلف اضلاع میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 31 مئی کو شگر، یکم جون کو خپلو اور 2 جون کو اسکردو میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔3 جون کو بلاول بھٹو ضلع دیامر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں پارٹی امیدواروں کے حق میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی۔اسی طرح 4 جون کو بلاول بھٹو ضلع غذر میں جبکہ آصفہ بھٹو ضلع نگر میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔انتخابی مہم کے آخری روز 5 جون کو بلاول بھٹو زرداری گلگت میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر عام انتخابات 7 جون 2026 کو منعقد ہوں گے، جن میں مختلف سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔