برنی سینڈرزکی مصنوعی ذہانت پر پابندی کی تجویز
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے مصنوعی ذہانت کے انتہائی طاقتور نظاموں کی تیاری اور استعمال پر مستقل پابندی کی تجویز پیش کردی۔ مجوزہ قانون میں جدید مصنوعی ذہانت کی تیاری عارضی طور پر روکنے اور عالمی سطح پر انتہائی طاقتور مصنوعی ذہانت کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی معاہدے کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ بے قابو مصنوعی ذہانت انسانی آزادی اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے اس کی ترقی اور استعمال پر مؤثر پابندیاں ضروری ہیں۔کانگریس کے رکن گریگ کاسار نے بھی مصنوعی ذہانت کے موجودہ نظام کو ناکافی نگرانی کا شکار قرار دیتے ہوئے مزید سخت قوانین کی ضرورت پر زور دیا۔