بن گویر کا غزہ میں روزانہ 30 سے 40 افراد قتل کرنے کا مطالبہ

بن گویر کا غزہ میں روزانہ 30 سے 40 افراد قتل کرنے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اور انتہائی دائیں بازو کے رہنما اتمار بن گویر نے غزہ میں روزانہ 30 سے 40 افراد کو نشانہ بنانے کی حمایت کردی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بن گویر نے یہ بیان غزہ میں حماس کی قید سے رہا ہونے والے سابق اسرائیلی یرغمالی روم براسلاوسکی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدت کم کرنے پر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ 30 سے 40 افراد کو نشانہ بنایا جانا چاہیے۔بن گویر نے مؤقف اختیار کیا کہ کارروائی صرف ان افراد تک محدود نہیں ہونی چاہیے جو فوری خطرہ سمجھے جاتے ہیں بلکہ ان لوگوں کو بھی نشانہ بنایا جائے جنہیں وہ غزہ میں رہنے کا حق دار نہیں سمجھتے۔ان کے ماضی کے متنازع بیانات پر بھی شدید تنقید ہوتی رہی ہے اور بعض بیانات کو عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل پر نسل کشی کے الزامات سے متعلق مبینہ شواہد کے طور پر پیش کیا جاچکا ہے۔ اسرائیل تاہم غزہ میں نسل کشی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔اسرائیلی وزیر نے اسی گفتگو میں فلسطینیوں کو غزہ سے بڑے پیمانے پر بے دخل کرنے اور وہاں اسرائیلی آبادکاری کی بھی حمایت کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.