آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین آج مشہد میں ہوگی

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین آج مشہد میں ہوگی

بغداد( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین آج ایران کے شہر مشہد میں کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کے ساتھ عراق میں تعزیتی جلوس نکالا گیا، جس کے بعد نجف میں روضہ حضرت علیؓ پر نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ کی امامت آیت اللہ سید محمد تقی الحکیم نے کرائی، جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں سوگوار شریک ہوئے۔بعد ازاں آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی تاریخی جلوس کی صورت میں کربلا پہنچایا گیا، جہاں لاکھوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے عقیدت اور احترام کا اظہار کیا۔رپورٹس کے مطابق جسدِ خاکی کو عراق سے دوبارہ ایران منتقل کیا جائے گا، جہاں آج مشہد میں ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.