عاصم منیر اور محسن نقوی کا دورہ ایران، کشیدگی کم کرنے پر بات چیت

عاصم منیر اور محسن نقوی کا دورہ ایران، کشیدگی کم کرنے پر بات چیت

راولپنڈی( تر کیہ خبر) خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ بات چیت میں خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے، آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور تنازع جلد ختم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقاتوں میں علاقائی امن کے فروغ اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکراتی راستہ اختیار کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ایرانی قیادت نے کشیدگی کم کرنے اور تنازع کے پرامن حل میں پاکستان کی مثبت کاوشوں اور تعمیری کردار کو سراہا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.