عاصم منیر سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

عاصم منیر سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی( تر کیہ خبر) بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و بحرین کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے روابط مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔انہوں نے دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔بحرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کو سراہا، جبکہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.