عاصم منیر اور عباس عراقچی کا رابطہ، سیاسی حل پر گفتگو
اسلام آبا( تر کیہ خبر) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال اور سیاسی و سفارتی حل کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بدھ کو ہونے والی گفتگو میں سفارتی پیش رفت اور موجودہ صورتحال کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔گفتگو کے دوران سیاسی و سفارتی راستے سے حل تلاش کرنے کی کوششوں، باہمی مشاورت اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی نے حالیہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے اور سیاسی و سفارتی حل کے لیے جاری کاوشوں میں باہمی رابطے اور تعاون مزید مستحکم رکھنے پر اتفاق کیا۔