بدخشاں میں طالبان مرکز پر حملہ، مخالف گروپ کا قبضہ

بدخشاں میں طالبان مرکز پر حملہ، مخالف گروپ کا قبضہ

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں امن و امان کے دعوؤں کو ایک بار پھر چیلنج کا سامنا ہے، جہاں صوبہ بدخشاں کے ضلع یفتل میں طالبان کے ضلعی مرکز پر مسلح گروپ نے حملہ کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق حملہ آور گروپ نے ضلع یفتل کے ہیڈ کوارٹرز پر کارروائی کرتے ہوئے طالبان اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا اور کئی گھنٹوں تک علاقے کا کنٹرول سنبھالے رکھا۔رپورٹس کے مطابق طالبان مخالف جنگجو ضلع مرکز میں داخل ہوئے اور وہاں اپنا پرچم بھی لہرا دیا۔ حملہ آور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر فوجی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔افغانستان میں طالبان مخالف گروپوں، جن میں فریڈم فرنٹ اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ شامل ہیں، کی سرگرمیاں بدخشاں سمیت مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ماہرین کے مطابق بدخشاں میں مزاحمت کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں افغان طالبان حکومت کے خلاف عوامی ناراضی اور اندرونی سیاسی و نسلی اختلافات کی نشاندہی کرتی ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.