امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب
اسلام آباد( ترکیہ خبر)امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہیں۔ ان کے والد مرحوم آصف خان بھی پارٹی کے نمایاں رہنما رہے۔نومنتخب وزیراعلیٰ نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1996 میں طلبہ سیاست کے ذریعے عملی سیاست کا آغاز کیا۔ وہ گلگت بلتستان بار کونسل کے رکن اور سپریم اپیلیٹ کورٹ کے سینئر وکیل بھی رہ چکے ہیں۔امجد حسین 2010 سے 2015 تک گلگت بلتستان کونسل کے رکن رہے، جبکہ 2016 میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت سنبھالی۔ 2020 کے انتخابات میں انہوں نے دو حلقوں سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔