امریکن ایئر لائنز کی پروازیں تکنیکی خرابی کے باعث معطل

امریکن ایئر لائنز کی پروازیں تکنیکی خرابی کے باعث معطل

واشنگٹن( مانیٹر نگ ڈیسک) امریکی فضائی کمپنی امریکن ایئر لائنز کی ملک بھر میں پروازیں عارضی طور پر روک دی گئیں، تاہم بعد ازاں سروس بحال کر دی گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق کمپنی کے آئی ٹی نظام میں خرابی کے باعث تمام پروازوں کو کچھ دیر کے لیے معطل کیا گیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے بتایا کہ تکنیکی مسئلے کے باعث ملک بھر میں پروازوں پر عارضی گراؤنڈ اسٹاپ نافذ کیا گیا، جس کے تحت کسی طیارے کو روانگی کی اجازت نہیں دی گئی۔امریکن ایئر لائنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آئی ٹی نظام بتدریج بحال ہو گئے ہیں اور پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق تکنیکی خرابی دور ہونے تک احتیاطی اقدام کے طور پر پروازیں روکی گئی تھیں، تاہم اب نظام معمول پر آ چکا ہے اور پروازیں دوبارہ شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ امریکن ایئر لائنز مسافروں کی تعداد اور روزانہ پروازوں کے اعتبار سے امریکا کی بڑی فضائی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.