یوم فضائیہ، شاہینوں کی شجاعت قوم کا قابلِ فخر ورثہ

یوم فضائیہ، شاہینوں کی شجاعت قوم کا قابلِ فخر ورثہ

اسلام آباد( تر کیہ خبر) 7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے ناقابلِ فراموش کارناموں سے جڑا وہ تاریخ ساز دن ہے جو ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیتا ہے۔1965ء کی جنگ ہو یا تاریخ کا کوئی بھی مشکل مرحلہ، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہر موقع پر دشمن کو شکست سے دوچار کیا۔ ایئر کموڈور سجاد حیدر کی قیادت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کے دوران دشمن کے متعدد طیارے زمین پر ہی تباہ کیے گئے، جبکہ ایم ایم عالم نے سرگودھا کے محاذ پر صرف ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے مار گرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری ملکی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین تربیت کی یہ روایت آج بھی اسی قوت کے ساتھ قائم ہے۔ 1965ء سے آج تک جب بھی کوئی معرکہ درپیش آیا، ان پاسبانوں نے دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا۔2025ء کے معرکے میں بھی شاہینوں نے روایتی حریف بھارت کو 0-6 سے تاریخی شکست دے کر ثابت کیا کہ میدانِ کارزار ہو یا وطن کا دفاع، کامیابی ہمیشہ فولادی عزم رکھنے والوں کا مقدر بنتی ہے۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کی صرف آسمانوں پر پرواز ہی قابلِ ذکر نہیں بلکہ ان کی اڑان ان فولادی بازوؤں کی داستان بھی ہے جو دن رات ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔پاک فضائیہ کے یہ بہادر شاہین کل بھی قوم کا فخر تھے اور آج بھی فتح و کامرانی کی علامت ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.