مفاہمتی یادداشت کے بعد جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو ئی:قطری وزیراعظم
قطر( مانیٹرنگ ڈیسک)قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد خطے میں جنگ کے خاتمے کی سمت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی معاہدہ پاکستان سمیت دیگر شراکت داروں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ان کے مطابق پاکستان نے علاقائی اور عالمی حمایت کے ساتھ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔قطری وزیراعظم نے کہا کہ اس مفاہمتی عمل کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور مزید مذاکرات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔