بلوچستان میں کارروائیاں، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں کارروائیاں، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

کو ئٹہ ( تر کیہ خبر)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فتنہ الہندوستان کے خلاف دو الگ کارروائیاں کرتے ہوئے کمانڈر سمیت 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی ایک گاڑی کو بغیر پائلٹ طیارے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔دوسری کارروائی پشین کے علاقے سرانان میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی۔ کارروائی کے دوران اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔محکمہ انسداد دہشتگردی کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.