انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ، شہری خوفزدہ

انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ، شہری خوفزدہ

جکارتہ( مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں 7.7 شدت کے شدید زلزلے نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی۔شدید جھٹکوں کے باعث ساحلی علاقوں میں لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کم گہرائی میں آنے کے باعث زلزلے کے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔حکام کے مطابق زلزلے سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔زلزلے کے بعد ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.