امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کی 60 روزہ ڈیڈ لائن ختم

امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کی 60 روزہ ڈیڈ لائن ختم

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات کے لیے مقررہ 60 روزہ مدت ختم ہوگئی، تاہم امریکی خلاف ورزی کے باعث بات چیت شروع ہی نہیں ہوسکی۔اسماعیل بقائی کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں مقررہ مدت کا مقصد پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاملے پر مذاکرات کا آغاز تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں بدستور جاری ہیں اور ان کے علاوہ کوئی دوسرا ثالث موجود نہیں۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھولنے کو امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے مشروط کردیا ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے وقار اور طاقت کے ساتھ امریکا کے ساتھ امن سے متعلق مفاہمتی یادداشت تک رسائی حاصل کی تھی، جس کی تیاری میں رہبرِ ایران آیت اللہ علی خامنہ ای کے وضع کردہ اصولوں کو مدنظر رکھا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.