فلپائن کے جزیرۂ منڈاناؤ کے قریب 5.8 شدت کا زلزلہ، نقصان کی اطلاع نہیں

فلپائن کے جزیرۂ منڈاناؤ کے قریب 5.8 شدت کا زلزلہ، نقصان کی اطلاع نہیں

فلپائن( مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب سمندر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جرمن ریسرچ سینٹر برائے ارضیاتی علوم (GFZ) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔دوسری جانب فلپائنی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ سمندر میں آیا ہے اور اس کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی توقع نہیں، جبکہ آفٹر شاکس کا بھی کوئی خاص امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، تاہم تاحال کسی ہنگامی صورتحال کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.