مصر میں 5.5 شدت کا زلزلہ، نقصان کی اطلاع نہیں، ہنگامی ادارے الرٹ

مصر میں 5.5 شدت کا زلزلہ، نقصان کی اطلاع نہیں، ہنگامی ادارے الرٹ

قاہرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے معروف ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرقی علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔مصری قومی ادارہ برائے فلکیات و ارضی طبیعات کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کے جھٹکے مختلف علاقوں کے شہریوں نے محسوس کیے۔زلزلے کے بعد مصر کے وزیر صحت و آبادی خالد عبدالغفار نے قومی ہنگامی منصوبہ فعال کرنے اور وزارت کے بحران و ایمرجنسی آپریشنز روم کو متحرک رکھنے کی ہدایت جاری کی۔وزارت صحت نے ملک بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں کو ہائی الرٹ کر دیا، جبکہ ایمبولینس سروسز اور امدادی ٹیموں کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا۔حکام کے مطابق ملک میں صحت کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور زلزلے کے باعث کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ مصری ہلال احمر نے بھی متاثرہ علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کیے، تاہم کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.