نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک، بیشتر بچے شامل
سوکوٹو ( مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں کشتی الٹنے کے حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔حادثہ گورونیو کے قریب گوراؤ کے مقام پر پیش آیا، جہاں 70 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔ حکام کے مطابق 50 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 16 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔عینی شاہد کے مطابق بچے ممکنہ طور پر زرعی مزدوروں اور کھیت مالکان کے ساتھ چاول کی فصل کی کٹائی کے لیے سفر کر رہے تھے۔دور افتادہ مقام ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی ادارے لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔