اسلام آباد( ترکیہ خبر)گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق مجموعی طور پر 403 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لیں گے۔رپورٹ کے مطابق 403 امیدواروں میں سے 272 آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ 131 امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کریں گے۔انتخابات میں مجموعی طور پر 8 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں، جن میں 5 آزاد امیدوار ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور پی این پی کی ایک، ایک خاتون امیدوار بھی انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے 23 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 22 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔اسی طرح جمعیت علماء اسلام کے 9، اسلامی تحریک پاکستان کے 10 اور جماعت اسلامی کے 6 امیدوار بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔مجلس وحدت المسلمین کے 7 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 15 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔ پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 اور ایم کیو ایم پاکستان کے 6 امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لیں گے، جبکہ عوامی ورکرز پارٹی کے 4 امیدوار بھی مقابلے میں شامل ہیں۔مزید برآں عوامی نیشنل پارٹی، عوامی پاکستان، مرکزی مسلم لیگ، تحریک تحفظ پاکستان پارٹی، سنی اتحاد کونسل اور تحریک لبیک پاکستان کا ایک، ایک امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہے۔اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ کے 11 امیدوار جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کا ایک امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ پیپلز پارٹی ٹاور گروپ کا بھی ایک امیدوار میدان میں موجود ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے 403 امیدوار میدان میں، 272 آزاد امیدوار شامل
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان