طورخم بارڈر سے مزید 3,790 افغان شہری وطن واپس روانہ
پشاور( ترکیہ خبر) پاک افغان طورخم بارڈر کے ذریعے افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں گزشتہ روز مزید 3 ہزار 790 افغان شہری افغانستان روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ایک ہزار 834 افغان شہریوں کو حمزہ بابا ہولڈنگ سینٹر، لنڈی کوتل سے واپس بھیجا گیا۔اسی طرح جمعہ خان کیمپ سے 838، اضا خیل کیمپ سے 448، کوہاٹ کیمپ سے 329 اور نوشہرہ کیمپ سے 171 افغان شہریوں کی وطن واپسی مکمل کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ناگمان کیمپ سے 135، ہری پور کیمپ سے 18 افغان شہریوں کو افغانستان روانہ کیا گیا، جبکہ صوابی سے 8 اور ضلع خیبر کے علاقے جمرود سے 9 افغان شہری بھی اپنے ملک واپس چلے گئے۔حکام کے مطابق افغان شہریوں کی واپسی کا عمل طے شدہ طریقہ کار کے تحت مسلسل جاری ہے۔