سیئٹل فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک
سیئٹل( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر سیئٹل میں فوڈ فیسٹیول کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جبکہ جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 4 زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔