بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی( ترکیہ خبر) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.