1965 کی جنگ، پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کو بھاری نقصان

1965 کی جنگ، پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کو بھاری نقصان

راولپنڈی ( تر کیہ خبر) ستمبر 1965 کی جنگ کے 18 روز گزرنے تک بھارت کو پاکستانی افواج کی جانب سے بھرپور مزاحمت کے نتیجے میں بھاری جانی و عسکری نقصان اٹھانا پڑا۔اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے 453 ٹینک اور 106 جنگی طیارے تباہ ہوئے، جبکہ 18 بھارتی ٹینک پاکستان کے قبضے میں آگئے۔ سیالکوٹ اور جموں کے محاذوں پر پاک فوج نے بھارتی افواج پر دباؤ برقرار رکھتے ہوئے مزید علاقوں پر قبضہ کیا اور دشمن کو بھاری مالی نقصان پہنچایا۔واہگہ بارڈر اور اٹاری سیکٹر میں پاک فوج کی کارروائیوں کے دوران بھارت کے مزید 7 ٹینک تباہ ہوئے اور 10 بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔ پاکستانی توپ خانے نے کھیم کرن میں بھارتی فوج پر مسلسل گولہ باری کرتے ہوئے دشمن کے 4 حملے ناکام بنائے۔فاضلکا، راجستھان اور اکھنور کے محاذوں پر بھی پاک فوج نے کارروائیاں جاری رکھیں۔ راجوڑی سیکٹر میں بھارتی بٹالین پر حملے کے دوران 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔پاک فضائیہ نے بھی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے انبالہ اڈے کو نشانہ بنایا، جہاں حملے کے نتیجے میں 4 کینبرا بمبار طیاروں اور دیگر تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.