بلوچستان آپریشن میں 19 دہشت گرد ہلاک، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان آپریشن میں 19 دہشت گرد ہلاک، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید

کو ئٹہ( تر کیہ خبر)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 19 دہشت گرد ہلاک جبکہ وطن کے دفاع میں 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں قومی شاہراہ این 25 پر جھاؤ کراس اور کرارو کے درمیان انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گرد سڑک بلاک کر کے مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر اہلکار وطن کے دفاع میں شہید ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز کی یہ کامیاب کارروائی اس عزم کا اظہار ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، اہم شاہراہوں کی حفاظت اور بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.